5 اپریل 2013 - 19:30

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 117 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے کل جمعہ کواعلان کیا کہ ممبئی کے قریب واقع تھانے گاؤں میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 47 افراد ہلاک اور مزید 70 افراد زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں کم از کم 20 افراد بھی لاپتہ ہیں ۔
پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھی ، عمارت کی پہلی چار منزلوں کورہائشی فلیٹ اور دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں 35 کے قریب خاندان آباد تھے۔ اس حادثے میں ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی شروع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲